20 مارچ، 2022، 8:36 PM

نیا شمسی سال " پیداوار،علم پر مبنی اورروزگار مہیا" کرنے کے نام سے موسوم

نیا شمسی سال " پیداوار،علم  پر مبنی اورروزگار مہیا" کرنے کے نام سے موسوم

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں نئے شمسی سال 1401 کو " پیداوار،علم و دانش پر مبنی اورروزگار مہیا" کرنے کے نام سے موسوم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں  نئے شمسی سال 1401 کو " پیداوار،علم و دانش پر مبنی اورروزگار مہیا" کرنے کے نام سے موسوم کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت ولی عصر امام زمانہ (عج) کی ولادت باسعادت اور نئے سال کی آمد کی مناسبت سے ایرانی عوام، شہداء ، جانبازوں کے اہل خانہ ، قوم کے خدمتگزاروں  اور دیگر اقوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نئے شمسی سال کو " پیداوار، علم پر مبنی اور روزگار فراہم " کرنے کے نام سے موسوم کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ سال 1400 شمسی کو دیگر سالوں کی طرح مختلف اور گوناگوں نشیب و فراز کا سال قراردیتے ہوئے فرمایا: گذشتہ سال میں صدارتی انتخابات منعقد ہوئے اور ایرانی عوام نے کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کی۔ نئی حکومت معرض وجود میں آئی ، جس نے عوام کے اندر امیدوں کو دوبارہ زندہ کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے خلاف امریکہ کے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کی شکست اور اس سلسلے میں امریکی حکام کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے استقامت کے ذریعہ امریکی اقتصادی دباؤ کو شکست سے دوچار کردیا اور امریکی شکست ہمارے لئے بہت ہی شیریں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مہنگائی ، بے روزگاری اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات کو گذشتہ سال کے تلخ حوادث میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: اقتصادی اور معاشی مشکلات قابل حل ہیں اور معاشی مشکلات کا علاج بہت ضروری ہے اور بعض مشکلات نئے سال میں برطرف ہوجائیں گی۔ نیا سال 15 ویں صدی ہجری شمسی  کا پہلا سال بھی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیداوارکو اقتصادی اور معاشی مشکلات حل کرنے اور روزگار کی فراہمی کی کلید قراردیتے ہوئے فرمایا: معاشی مشکلات دور کرنے کا اصلی راستہ پیداوار پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نئے ہجری شمسی سال کو پیداوار ، علم پر مبنی اور روزگار مہیا کرنے کے نام سے موسوم کرتا ہوں۔

News ID 1910223

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha